سپریم کورٹ اورنج ٹرین فیصلے پر نظر ثانی کرے: سول سوسائٹی نیٹ ورک کی اپیل

لاہور(وقائع نگار خصوصی)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اورنج لائن ٹرین منصوبے کے حوالے سے لارجر بنچ کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل دائرکر دی گئی۔یہ اپیل سول سوسائٹی نیٹ ورک نے دائر کی۔اپیل میں کہا گیا کہ لارجر بنچ نے اورنج لائن ٹرین منصوبے پر ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کی جانب سے آثار قدیمہ کے تحفظ کے لیے دئیے گئے نکات کو نظر انداز کیا۔ پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کی لاگت سے متعلق اصل حقائق سپریم کورٹ سے چھپائے۔سپریم کورٹ کی جانب سے اورنج لائن ٹرین منصوبے پر آثار قدیمہ کے تحفظ کے لیے لگائی گئی شرائط ناکافی ہیں‘ تحفظ کے لیے بتائی گئی موجودہ شرائط سے آثار قدیمہ کو شدید خطرات لاحق ہیں۔اورنج لائن ٹرین منصوبے پر آثار قدیمہ کے تحفظ کے لیے سپریم کورٹ کی شرائط پر بھی عمل نہیں کیا جارہا۔ منصوبے سے ثقافتی ورثہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ سپریم کورٹ اورنج لائن ٹرین منصوبے پر لارجر بنچ کے فیصلے پر نظر ثانی کرے ۔حکومت کو ثقافتی ورثے کے تحفظ کو یقینی بنانے کا حکم دے۔دوسری جانب اورنج ٹرین منصوبے کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے اور اضافی بجٹ مختص کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے ابھی تک اورنج ٹرین منصوبے کواصل لاگت کی تفصیلات فراہم نہیں کی۔ پنجاب انفارمیشن ایکٹ کے تحت معلومات کی فراہمی حکومت اور انفارمیشن کمشنر کی قانونی ذمہ داری ہے۔ مجوزہ لاگت سے کہیں زیادہ فنڈز ریلیز کئے جانے کا خدشہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...