اسلام آباد ( نما ئندہ نوائے وقت) الیکشن کمشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں تحریک انصاف کی تفصیلات نامکمل قرار دیتے ہوئے مزید دستاویزات طلب کر لیں، دوسری جانب الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی بھی سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار اکبر ایس بابر نے نئی دستاویزات جمع کرنے کے لیے درخواست دائر کی جسے مسترد کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں تحریک انصاف کی تفصیلات نامکمل قرار دیتے ہوئے مزید تفصیلات طلب کر لیں۔ دوران سماعت تحریک انصاف کے وکیل شاہد گوندل نے بینچ کو بتایا انٹرا پارٹی الیکشن میں ایس ایم ایس کے ذریعے پولنگ کرائی گئی۔ الیکشن کمشن نے دوبارہ تمام تفصیلات طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی اور مزید تفصیلات کی جانچ کے بعد ہی پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا لعدم قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ سنایا جائے گا۔ چیف الیکشن کمشز کی سربراہی میں کمشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت کی اور کیس کا فیصلہ سنانے کی بجائے اسے مؤخر کر دیا۔
الیکشن کمشن نے پی ٹی آئی کی تفصیلات ناممکل قرار داد یں مزید جمع کرانے کا حکم
Jan 17, 2018