طاہر القادری کا زمانہ طالبعلمی سے ایجنڈا تھا لینڈ کروزر، بڑا بنگلہ ہو وہ ایڑیاں رگڑیں لائن وہاں بنے گی جہاں نواز شریف کھڑے ہونگے: کیپٹن صفدر

اسلام آباد(نا مہ نگار)سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدر نے کہا ہے کہ طاہرالقادری کا زمانہ طالبعلمی سے صرف ایک ہی ایجنڈا تھا کہ ان کے پاس لینڈکروزر اور بڑا بنگلہ ہو،طاہرالقادری احتجاج کریں اورایڑیاں رگڑیں لیکن لائن وہاں سے بنے گی جہاں نوازشریف کھڑے ہوں گے۔احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ طاہر القادری کینیڈا چلے گئے ہیں ان کا مستقبل دوسرے ملک کیساتھ ہے وہ دنیاوی قسم کے مولوی ہیں۔ احتجاج کرنے والے پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہ رہے ہیں، کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ طاہر القادری کا کسی مسلک سے کوئی تعلق نہیں ہے وہ احمد رضاخاں بریلوی کا مشن دیگر لوگوں کو چلانے دیں اور پاکستان کے لوگوں پر رحم کریں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...