کوئٹہ ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکارجاں بحق

Jan 17, 2018

کو ئٹہ (آئی این پی ) کوئٹہ کے علاقے رئیسانی روڈ پرفائرنگ سے ٹریفک پولیس کا اہلکارجاں بحق ہوگیا۔ منگل کو کوئٹہ میں رئیسانی روڈ پرموٹر سائیکل سوار مسلح افراد فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ لاش کوپوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔فائرنگ کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کیے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔

مزیدخبریں