زینب کے قاتل کی گرفتاری کیلئے کوئی امید نظر نہیں آرہی: ایازاحمد‘احمد لطیف

قصور(نمائندہ نوائے وقت) زینب کے کیس کے سلسلہ میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق قصور کی مختلف شخصیات نے اظہار خیال کیا ۔ چیئرمین بلدیہ قصور حاجی ایاز احمد خاں نے کہا ہے کہ زینب ہم سب کی بیٹی تھی مگر ابھی تک اس کے ملزم کی گرفتاری کے لئے کوئی امید نظر نہیں آرہی ، وائس چیئرمین بلدیہ قصور احمد لطیف چوہدری نے کہا ہے افسو کی بات ہے کہ پولیس اتنا عرصہ کیوں سورہی اتنے بڑے واقعات ہو گئے مگر اصل ملزم اب بھی آزاد پھر رہا ہے ۔ مسلم لیگی رہنماو سابق وزیر اعلی پنجاب کے مشیر خادم حسین قصوری نے موقف اختیار کیا ہے کہ پنجاب حکومت اپنے تما وسائل بروے کار لارہی ہے اور امید ہے کہ جلد ملزم کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایاجائیگا ۔ مسلم لیگ ن کھڈیاں خاص کے صدر رانا اسد علی خاں کہا کہ اگرپنجاب پولیس اور حکومت ملزم کی گرفتاری میں ناکام ہو گئی ہے تو باقی ایجنسیوں نے بھی تو کچھ نہیں کیا جبکہ سابق ضلع بائب ناظم مقصود صابر انصاری نے موقف اختیار کیا کہ معصوم زینب اور ان جیسی دوسری بچیوںکے ساتھ والے واقعات دل دہلانے والے ہیں اہم سب زینب کے ورثاء کے ساتھ ہیں انصاف کے حصول تک جدوجہد جاری رکھی جائیگی، کونسلر چوہدری ذوالفقار علی نے کہا کہ افسو س کی بات ہے پولیس ابھی تک ناکام نظر آرہی ہے جو قصور کے عوام کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔

ای پیپر دی نیشن