لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ عوامی تحریک کی تحریک قصاص کی ہم اول روز سے حمایت کرتے آرہے ہیں ۔ کوئی بھی دینی ، سیاسی ، جمہوری پارٹی ریاستی دہشتگردی سے سیاسی پارٹی کے چودہ کارکنان کو قتل اور سو سے زائد افراد کو زخمی کرے تو خاموش نہیں رہ سکتی ۔ میاں مقصود احمد نے سپریم کورٹ اورچیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ منصور علی شاہ کی جانب سے قصور کے المناک واقعے کا ازخود نوٹس لینااور آئی جی پنجاب کو24گھنٹوں کاالٹی میٹم خوش آئند ہے۔ ذکراللہ مجاہد نے کہاہے کہ پنجاب حکومت کی ناک کے نیچے پختون برادری کا قتل قابل مذمت اور افسوسناک ہے ۔ پولیس نے اپنی کارکردگی کو چھپانے کیلئے قاتلوں کو گرفتار کرنے کی بجائے قتل ہونے والوں کے وراثاء کو گرفتار کر کے ان کے خلاف ناجائز مقدمات درج کیے ہیں۔