وزیراعظم نااہلی کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ آج سماعت کرے گی

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے درخواست کی جلد سماعت کی استدعا منظور کرلی ،سماعت (آج)جمعرات کو ہوگی ۔ بدھ کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر پٹیشن کی جلد سماعت کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی اور درخواست گزار حافظ احتشام کی استدعا منظور کرلی۔عدالت نے عمران خان کی نااہلی کی درخواست (آج) جمعرات کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔ درخواست گزار نے کہاکہ عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے، بیٹی کو ظاہر نہیں کیا۔ جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔ عدالت انکوائری کیسے کرسکتی ہے؟ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے درخواست گزار سے کہا کہ عدالت کو مطمئن کریں کہ نااہلی کی درخواست قابل سماعت ہے۔
وزیراعظم/ نااہلی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...