لاہور (خصوصی نامہ نگار) حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان مسٹر کلین نہیں ہیں، حکومت کی پالیسیوں سے ملک کا ہر شہری پریشان ہے، ہم ملک میں احتساب کے حامی ہیں مگر یہ بلاتفریق ہونا چاہئے، جن کے خلاف ریفرنس ہیں وہ کابینہ میں شامل ہیں۔ اپوزیشن چیمبر میں گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ وزیر اعظم اور ان کی کابینہ کے گھنٹوں جاری رہنے والے اجلاس صرف اپوزیشن کے لوگوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے ہوتے ہیں۔
حمزہ شہباز