گوشوارے جمع نہ کرانے پر فواد چوہدری‘ قاسم سوری‘ علی امین‘ گنڈاپور‘ شہریارآفریدی سمیت 332 ارکان اسمبلی‘ سینیٹرز کی رکنیت معطل

اسلام آباد+ لاہور (خصوصی نمائندہ+ خصوصی نامہ نگار) الیکشن کمشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور اپوزیشن رہنما احسن اقبال سمیت 332ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کر دی۔ قومی اسمبلی کے 72 اور سینٹ کے 20 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ہے جبکہ پنجاب اسمبلی کے 115،سندھ کے 52 ،خیبر پی کے کے 54، بلوچستان کے 19 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔ معطل ارکان میں وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی، وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین خان، وزیر قومی صحت عامر محمود کیانی، وزیر برائے ہاﺅسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ اور اختر مینگل بھی شامل ہیں۔ شزا فاطمہ خواجہ، مائزہ حمید، محسن جاوید، علی نواز اعوان، صداقت علی خان، حسین الٰہی، خواجہ شیراز محمود بھی شامل ہیں جبکہ سندھ اسمبلی کے معطل ارکان میں جام خان شورو، شرجیل انعام میمن، میر اللہ بخش تالپور بھی شامل ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے رکن مجتبیٰ شجاع الرحمان، بلال یاسین، ملک محمد احمد خان، محمد ہاشم ڈوگر سمیت 115ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔خیبرپی کے اسمبلی کے رکن شوکت علی یوسفزئی، بابر سلیم سواتی، فیصل زمان سمیت 54 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔ بلوچستان اسمبلی کے رکن طارق مگسی، سردار یار محمد رند اور اصغر خان سمیت 19ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔ سینٹ کے معطل ہونے والے ارکان میں راحیلہ مگسی ، مصدق ملک ، شہزاد وسیم ، اسحاق ڈار، ستارہ ایاز ،سرفراز بگٹی ، بہرہ مند ، مہر تاج روغانی ، محمد اکرم ، انوار الحق ، سردار محمد شفیق ترین بھی شامل ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن