برطانوی وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم 19 ووٹوں سے ناکام‘ کام جاری رکھوں گی : تھریسامے

Jan 17, 2019

لندن (عارف چوہدری) برطانیہ کی وزیراعظم تھریسا مے کے خلاف لیبر پارٹی کے لیڈر جرمی کوربن کی جانب سے پیش کی جانے والی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی۔ تحریک کے حق میں 306 مخالفت میں 325 ووٹ پڑے۔ یاد رہے کل پارلیمنٹ نے بھاری اکثریت سے بریگزٹ ڈیل کو مسترد کر دیا تھا لیکن عدم اعتماد کی تحریک میں حکومتی اراکین نے ایک بار پھر جماعتی وابستگی و وفاداری کو ترجیح دی۔ تحریک عدم اعتماد 19 ووٹوں سے ناکام ہوئی۔ وزیراعظم نے ارکان پارلیمنٹ کا اظہار اعتماد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آئیے مل کر مسائل کا حل تلاش کرتے ہیں۔ تھریسامے نے کام جاری رکھنے کا اعلان کیا جبکہ اپوزیشن لیڈر نے کہا ہے کہ تھریسامے کو مستعفی ہو جانا چاہئے۔
ناکام

مزیدخبریں