یورپی ملک لگسمبرگ میں پبلک ٹرانسپورٹ مفت کرنے کا اعلان

Jan 17, 2019

لگسمبرگ(صباح نیوز) یورپ کے سب سے چھوٹے ملک لگسمبرگ میں بدترین ٹریفک جام معمول بن گیا جس کے بعد حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ مفت کرنے کا اعلان کردیا۔ لگسمبرگ کی وزارت موبیلیٹی اینڈ پبلک ورکس نے ٹریفک مسائل سے نمٹنے کے لیے مارچ 2020 سے تمام پبلک ٹرانسپورٹ کو عوام کے لیے مفت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کے اعلان کے بعد ٹرین، ٹرام اور بسوں پر شہری مفت سفر کرسکیں گے اور حکومت کے اس فیصلے سے دفاتر جانے والے، کاروباری شخصیات اور عام شہری پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں گے اور سڑکوں پر ٹریفک کا دبائو کم ہوگا۔ ترجمان وزارت پبلک ورکس ڈینی فرینک کا اس حوالے سے کہنا تھا حکومت کے فیصلے سے سڑکوں پر ٹریفک کا دبائوکم کرنے میں مدد ملے گی اور اس سے ماحولیاتی فوائد بھی حاصل ہوں گے۔

مزیدخبریں