ہائیکورٹ ملتان بنچ نے جائیداد منجمد کرنے پرنیب سے وضاحت طلب کرلی

Jan 17, 2019

ملتان (اے پی پی)ہائیکورٹ ملتان بنچ نے نیب کی جانب سے اثاثے اور جائیداد منجمد کرنے کیخلاف درخواست پر نیب حکام سے 22 جنوری کو وضاحت طلب کرلی ہے۔ فاضل عدالت میں خانیوال کی رہائشی عظمت بی بی نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ نیب نے محکمہ زرعی انجینئرنگ میں تعینات اس کے بھائی ریٹائرڈ آپریٹر محمد اقبال اور دیگر کیخلاف تحقیقات کے دوران بے نامی قرار دے کر درخواست گزارہ کے مرحوم دادا کی تمام جائیداد منجمد کردی ہے جبکہ وراثتی جائیداد ابھی تک منتقل نہ ہوئی ہے اور وراثتی جائیداد میں سب حصے دار ہیں لہٰذا جائیداد کو منجمد کرنے کے احکامات منسوخ کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزیدخبریں