تحریک انصاف کوووٹ دینے والے بھی اب پچھتا رہے ہیں

Jan 17, 2019

گوجرخان (نامہ نگار )پی پی پی سٹی کے جنرل سیکرٹری راجہ عمرا ن کامی نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کوووٹ دینے والے بھی اب پچھتا رہے ہیں عوام کے مسائل حل نہ ہونا حکومت کی ناکامی ہے اب ڈنگ ٹپائو پالیسی سے کام نہیں چلے گا عوام چاہتے ہیں کہ ان کے مسئلے مسائل حل ہوں ملک میں ترقی اور خوشحالی ہو پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں غریب طبقہ کو بھرپور ریلیف ملا اقتدارمیں آنے سے قبل تحریک انصاف کی قیادت نے لمبے چوڑے منصوبوں کا جو اعلان کر رکھاتھا ا ب تک ایک بھی پورا ہوتا نظر نہیں آرہا گوجرخان میں بھی تاحال کوئی عوام کی فلاح کا منصوبہ شروع نہ ہو سکا جو کام ہوئے سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کے دور میں ہوئے۔

مزیدخبریں