اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی ) جماعت اہل حرم پاکستان کے سربراہ مفتی گلزار احمد نعیمی نے کہا ہے کہ پاکستان صرف خطہ زمین کاہی نہیںبلکہ بائیس کروڑ افرادکے دلوں کی دھڑکن کانام ہے جو تاقیامت قائم دائم رہے گا۔تحریک پاکستان کی طرح استحکام اوردفاع وطن کیلئے اہل سنت کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔اپنامسلک چھوڑو نہیںدوسروں کامسلک چھیڑیںنہیں کے اصول پر عمل پیرا ہوکر ہم اتحاد کی فضا کو پروان چڑھا سکتے ہیں۔گروہی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کرہمیں باہم متحد ہونا ہوگا۔