برطانیہ کی وزیراعظم تھریسامے کے خلاف پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی ہے۔اس موقع پرانہوں نے ارکان پارلیمنٹ سے اپیل کی کہ وہ سیاسی اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے بریگزٹ معاہدے پرجاری تعطل کو ختم کرنے کیلئے ملکر کوششیں کریں۔اس سے پہلے ارکان پارلیمنٹ نے ان کے بریگزٹ معاہدے کودوسودوکے مقابلے میں چارسوبتیس ووٹوں سے مسترد کیاتھا۔برطانیہ کی حالیہ تاریخ میں کسی برسراقتدارجماعت کی یہ بدترین شکست تھی جس سے سیاسی افراتفری پیدا ہوگئی ہے جوبرطانیہ کی کسی معاہدے کے بغیر یورپی یونین سے علیحدگی یادوہزارسولہ میں یورپی یونین چھوڑنے کے فیصلے کی واپسی کاباعث بن سکتی ہے۔