راولپنڈی (جنرل رپورٹر)پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان کی ہدایت پر حلقہ پی پی 17 کی تمام یونین کونسلوں میںسیوریج لائنوں، پینے کے پانی کی سپلائی ، گلیوںکی پختگی اور سوئی گیس پریشر میں اضافے کے لئے اقدامات جار ی ہیں۔ ان اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میںچیئرمین یو سی 72 ،طارق امین ، یوسی74 سے بشیر حیدری دیگر بلدیاتی نمائندوں اور متعلقہ محکموںکے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے موقع پر یونین کونسلوں کے نمائندوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت عوامی مسائل حل کرنے کے لئے پور ی طرح کوشاں ہے اور منتخب نمائندے عوامی توقعات پر پورا اترنے کے لئے کوشاں ہے۔انہوںنے کہاکہ بعض یونین کونسلوںمیں ترقیاتی کام مکمل ہوچکے ہیں ،شہریوں نے گیس سپلائی کی بحالی اور دیگر ترقیاتی کاموں کے لئے صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان کا شکریہ اد ا کیا، ڈپٹی ڈائریکٹر واسا ثاقب قریشی ، ڈائریکٹر سیوریج محمد افضل نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا۔