لندن (نمائندہ خصوصی ) اورسیز پاکستانیوں کو ان کے حقوق دیئے جائیں جنھوں نے ہر موقع پر پاکستان کی نہ صرف خدمت کی بلکہ اپنی جانیں نچھاور کیں لیکن موجودہ حالت میں اوورسیز کو ان کے حقوق نہیں مل رہے ان خیالات کا اظھار پاک ای یو فرینڈشپ کے عہدیداران نے کیا راجہ اصغر علی غلام دستگیر نے کہا کہ سابقہ ن لیگ کی حکومت اوورسیز کمیشن پنجاب کے لیے افضال بھٹی کی تعنیاتی کی جنھوں نے بحیثیت کمشنر گراں قدر خدمات سرانجام دیں اورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کر کے انھیں پاکستان کے قریب لا کھڑا کیا ایک اعتماد کی فضاء قاہم کر دی لیکن ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا تھا جسے نیب اور وفاقی قابینہ نے نکالنے کی منظوری دے رکھی ہے جو ابھی تک وفاقی وزیر داخلہ کی حتمی منظوری کے منتظر ہیں ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ افضال بھٹی اورسیز پاکستانی ہیں جنھوں نے دن رات ایک کر کے پاکستان اور اورسیز کی خدمت کی ان کا نام فی الفور ای سی ایل سے نکال کر اورسیز ہاکستانیوں کے درمیان اعتماد کی فضاء قاہم کی جاۓ انھوں نے وزیر داخلہ سے اپیل کی کہ وہ افضال بھٹی کا نام جلد از جلد ای سی ایل سے نکالنے کے لیے احکامات صادر کریں.
اورسیز پاکستانیوں نے ہر موقع پر پاکستان کی نہ صرف خدمت کی بلکہ اپنی جانیں نچھاور کیں لیکن انکوحقوق نہیں مل رہے:پاک ای یو فرینڈشپ کے عہدیداران
Jan 17, 2019 | 16:07