ریڈفاؤنڈیشن میں یتیم بچوں کیلئے سال بھر کی تعلیمی ضروریات فراہمی کا آغاز

اسلام آباد (نا مہ نگار)ریڈفاؤنڈیشن نے اپنے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم 11ہزار سے زاید یتیم بچوں کیلئے سال بھر کی تعلیمی ضروریات کی فراہمی کا آغاز کر دیا ہے۔ ان ضروریات میں کتابیں ، کاپیاں ، سٹیشنری ، یونیفارم اور جوتے وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔ پہلے سپلائی ٹرک کے روانگی کے موقع پر دعائے خیر کی گئی اور اس موقع پر سماجی شخصیات اور صحافی برادری نے وئیر ہاؤس کا دورہ کیا اورفاؤنڈیشن کے نظام اور اشیاء کے معیار کو سراہا۔ اس موقع پر فاؤنڈیشن کے میڈیا آفیسر عثمان بارانی نے حاضرین کو بریفنگ دی۔انھوں نے گزشتہ سال کی پرفارمنس رپورٹ بھی پیش کی اور بتایا کہ ریڈفاؤنڈیشن نے گزشتہ سال 10ہزار سے زاید یتیم بچوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کیں۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ریڈفاؤنڈیشن کے جنرل مینیجر راجہ محمد شفیق خان نے کہاکہ اللہ کا شکر ہے اس نے ہمیں اس کار خیر کے ذریعے یتیم بچوں کی خدمت کا موقع عطا کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن