کوئٹہ :شدید برفباری میں بوٹ پالش کرنیوالے 6 سالہ بچے کی ویڈیو کا نوٹس، حکومت کا کفالت کا اعلان

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) کوئٹہ کی شدید سردی میں فٹ پاتھ پر پوٹ پالش کرنے والے چھ سالہ بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صوبائی حکومت نے اس کی کفالت کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان حکومت لیاقت شاہوانی کے مطابق وزیراعلیٰ کو ویڈیو دیکھ کر بہت دکھ ہوا جس کے بعد اس بچے کو تلاش کرنے کی کوشش کی گئی مگر وہ نہیں ملا وزیراعلیٰ بلوچستان نے بوٹ پالش کرنے والے اس چھ سالہ بچے کی کفالت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ہم اس طرح کام کرنے والے دوسرے بچوں سے بھی ہر ممکن تعاون کریں گے۔ واضح رہے کہ چھ سالہ بچہ کافی عرصہ سے بلوچستان ہائیکورٹ کے باہر فٹ پاتھ پر بوٹ پالش کرتا ہے جس کی گزشتہ روز برف بھرے فٹ پر بیٹھے پالش کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن