اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ آف پاکستا ن میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے برطرفی کے خلاف اپیل کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کردی ہے ، سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی تھی۔