لاہور (پ ر) پاکستان کے نمبر ون ٹی وی برانڈ ٹی سی ایل نے پاکستان سپر لیگ کے سیزن2020کیلئے پشاور زلمی کے پارٹنر کی حیثیت سے معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ٹی سی ایل جنرل منیجریانگ سنی کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کیساتھ شراکت داری پرجوش ہیں، مارکیٹنگ منیجر ماجد نیازی کا کہنا تھا کہ پشاورزلمی کیساتھ اشتراک کھیلوں کی مارکیٹنگ کی تلاش کے بہترین مواقع کا باعث رہا۔پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم ٹی سی ایل کے ساتھ دوبارہ شراکت داری پر انتہائی خوش ہیں۔