اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹرسے)سی آئی اے پولیس نے کار روکنے کا اشاارہ کیا توملزمان نیکار پولیس ٹیم پر چڑہا دی جس سے دو پولیس افسران زخمی ہوگئے ملزمان کار چھوڑ کر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے قبضے میں لی گئی کار سے 39بوتل انگلش شراب ، 6225گرام چرس، 1550گرام ہیروئن ، 35گرام آئس ،2عدد 30بور پستول معہ ایمونیشن اور ایک عدد رائفل برآمد کرلئے ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خان کی سربراہی میں سب انسپکٹر محمد انعام اللہ، اے ایس آئیز عامر حیات، صفدر حسین گوندل معہ دیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم نے منشیات ڈیلرز کے ایک بڑے نیٹ ورک جو اسلام آباد اور پنجاب میں منشیات کا دھندہ کرتے تھے کے تھانہ گولڑہ کے علاقہ سیکٹرG-13/1 ڈبل روڈ پر ناکہ بندی کے دوران ہنڈا سوک کار نمبر AHZ-562برنگ سلور کو روکنے کا اشارہ کیا جس پر گاڑی میں سوار ملزمان نے تیز رفتار گاڑی پولیس ٹیم کو ماردی جس سے سب انسپکٹر محمد انعام اللہ کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور دیگر ملازمان زخمی ہوئے ملزمان نے گاڑی بھگانے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر قتل کرنے کی نیت سے سیدھی فائرنگ کر دی اور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے ملزمان کی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہ ہو ا گاڑی کی تلاشی لینے پراس میں سے 39بوتل انگلش شراب ، 6225گرام چرس، 1550گرام ہیروئن ، 35گرام آئس ،2عدد 30بور پستول معہ ایمونیشن اور ایک عدد رائفل برآمد ہوئی فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے ملزمان کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ نمبر22مورخہ15.01.2020بجرم324/353/186ت پ7ATA ،9/C CNSA، 3/4حد امتناع منشیات AO.13.20.65 درج کرادیا گیا ملزمان کی گرفتار ی کے لئے پولیس ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیںآئی جی اسلا م آباد محمد عامر ذوالفقار خان اور ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کیلئے انعامات کا اعلان کیا ہے جبکہ زخمی افسران کے مکمل علاج معالجے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
رکنے کا شارہ کرنے پرملزمان نے گاڑی سی آئی اے پولیس پرچڑھا دی،دواہلکارزخمی
Jan 17, 2020