چین ،سیچوان کے دارلحکومت چھنگ دوسے4 ہزار 6 سو مال بردار ریل گاڑیاں یورپ روانہ ہو ئیں

چھنگ دو(شِہنوا) چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے دار الحکومت چھنگدو سے مجموعی طور پر 4 ہزار 6 سو مال بردار ریل گاڑیاں چین سے یورپ روانہ ہوئیں۔ ٹرین چلانے والی انتظامیہ کے مطابق 2013 میں چھنگ دو راہداری کے آغاز کے بعد سے اب تک یہ مال بردار ٹرینیں بھیجی گئی ہیں۔مقامی حکام نے مال بردار ٹرینوں کے حوالے سے عالمی شراکت داری کانفرنس کے موقع پر کہا ہے کہ اس راہداری کے ذریعے 20 ارب امریکی ڈالرز سے زائد غیرملکی تجارت ہوئی ہے۔ٹرین آپریٹر ، چھنگ دو انٹرنیشنل ریلوے پورٹ انویسٹمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ(گروپ)کمپنی لمیٹڈ کے جنرل منیجر ڑو جون بو نے کہا کہ یورپ میں اس مال بردار ٹرینوں کے پانچ آپریشن کنٹرول سنٹروں موجود ہیں اور مستقبل میں 10 مزید سنٹروں کے قیام کی توقع ہے۔چین اور یورپ کے مابین مال بردار ٹرین چھنگ دو کو 26 غیرملکی شہروں اور 15 چینی شہروں کے ساتھ منسلک کرتی ہے۔اس ٹرین نیٹ ورک سے چین اور ہمسایہ ملکوں کی کمپنیوں کو ریلوے لائن پر موجود ملکوں کے ساتھ اپنی تجارت بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے

ای پیپر دی نیشن