اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف احمد جواد نے پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ سے خصوصی ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کی چینی سفیر سے خصوصی ملاقات میں پاک چین تعلقات کے حوالے سے بیانیے کی تشکیل کے مختلف زاویوں پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی افادیت کے حوالے سے رائے عامہ ہموار کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں شخصیات نے معلومات کے ابلاغ اور بیانئے کی ترویج میں برقی ذرائع کے کردار پر بھی سیر حاصل گفتگو کی۔