اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ معائون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی ہدایت پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز نے خط جاری کیا ہے۔ خط کے مطابق ڈاکٹر ظفر مرزا نے سینئر ڈاکٹرز اور سپیشلسٹ کی او پی ڈی اور ایمرجنسی میں ڈیوٹی کے اوقات میں غیر حاضری پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ ڈاکٹرز کی عدم موجودگی سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے معاون خصوصی نے کہا ہے کہ کیا غریب عوام کو سینئر ڈاکٹرز اور سپیشلسٹ سے علاج کرانے کا حق حاصل نہیں ۔ اور ہدایت کی ہے کہ تمام سپیشلسٹ اور سینئر ڈاکٹرز او پی ڈی اور ایمرجنسی میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔ اپنی ڈیوٹی کے دوران غفلت برتنے والوں کیخلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی ۔ ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں اور وزیراعظم کی ہدایات پر سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا رہا ہے ۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پولیو کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں، فیس بک کے تعاون سے ہم بہت جلد پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنا دیں گے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا کی ایمرجنسی میں ڈیوٹی کے اوقات میں ڈاکٹرزکی غیر حاضری پر تشویش
Jan 17, 2020