لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ سویرا ندیم نے کہا ہے کہ اب تک بھرپور زندگی گزاری ہے اوراس سے بہت مطمئن ہوں ، کیرئیر میں بھی بہت کامیابی سمیٹی ہیں اور اس پر خدا کی ذات کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے ۔ ایک انٹر ویو میں سویرا ندیم نے کہا کہ پہلی بار ماں بننے کے لمحے کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی اور میرے خیال میں ساری دنیا کی مائوں کی یہی خوشی ہوتی ہے ۔ماں بننے کے بعد آپ تبدیل ہو جا تی ہیں اور پھر آپ کی ترجیح آپ کے بچے ہوتے ہیں ۔ جب آپ بچوں سے محبت کر رہے ہوتے ہیں تو آپ اپنے آپ سے محبت کر رہے ہوتے ہیں ۔ بچوں کے آنے کے بعد خاوند تھوڑا نظر انداز ہو جاتا ہے لیکن وہ بھی سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی وجہ سے کام کرنا کم کر دیا ہے کیونکہ میری ترجیح بچے ہیں ۔ سویرا ندیم نے کہا کہ ہمیںرنگ و نسل اور مذہب کے حوالے سے کسی سے کوئی تفریق نہیں کرنی چاہیے بلکہ ہمارا کسی سے بھی رویہ بطورانسانیت ہونا چاہیے اور اس سے معاشرے میں مثبت رجحان فروغ پائے گا۔