فرسٹ کارپوریٹ T-20 لیگ کرکٹ' ایس ایچ اسکولنگ سسٹم سرخرو

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)  ایس ایچ اسکولنگ سسٹم نے اپنے اوپنر کاشف راجپوت کی شاندار ناقابل شکست سینچری 101 رنز کی بدولت فیروز 1888 سی سی کو باآسانی7 وکٹوں وکٹوں سے شکست دے کر فرسٹ کارپوریٹ T-20 لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شاندار کامیابی حاصل کرلی۔ مہمانِ خصوصی چیف آرگنائرزر عتیق احمد نے فاتح ٹیم کے کاشف راجپوت کو میچ وننگ ناٹ آئوٹ سینچری بناے پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔ قائد اعظم پارک اسٹیل ٹائون کرکٹ اسٹڈیم کی گرین فیلڈ پر کھیلے گئے میچ میں فیروز 1888 سی سی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے خسارے پر 189 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا۔ گل رحمان نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سینچری 62 رنز 39 گیندوں پر 7 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے بنا?، بلال نے ناقابلِ شکست 36 رنز میں 5 چوکے لگائے، یاسر اقبال نے 27 رنز 3 چوکوں کی مدد سے بنائے، کاشان نے 26 جبکہ زین نے 26 رنز 2 چوکے لگائے۔ آف اسپنر مہدی نے 23 رنز کے عوض 2 وکٹیں لیں، کاشف نے28، زین نے 30 اور اوسامہ نے 50  رنز کے بدلے ایک ایک کھلاڑی کو میدان بدر کیا۔ جوابی بیٹنگ میں ایس ایچ ایس اسکولنگ سسٹم سی س نے صرف 3 وکٹیں کھوکر 193 رنز18.1 اوورز میں بناکر مطلوبہ ہدف حاصل کر کرکے فتح اپنے نام کی۔جارح مزاج اوپنگ بیٹسمین کاشف راجپوت نے وکٹ کے چاروں طرف شاندار اسٹروکس کھیلتے ہوئے?101 رنز کی ناقابلِ شکست باری میں میں 56 گیندوں کا سامنا کیا اور انھوں نے اپنی اننگ کے دوران 10 مرتبہ گیند کو بائونڈری لائن کراس کرائی اور 3 بلند و بالا چھکے بھی لگائے، علی وکی نے 28 گیندوں پر 40 رنز میں 5 چوکے اور ایک چھکا رسید لگایا، جبکہ کاشف راجپوت کے ساتھ پہلی وکٹ کی 66 رنز کی میچ وننگ شراکت بھی قائم کی، روفی 20 جوڑے۔سجاد رازیب نے29، ہاسر اقبال نے 37 اور ملک نے 40 رنز کے بدلے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ مزکورہ میچ کو امپائرز محمد ریحان اور واصف جمال اور ایم عارف نے سپر وائز کیا جبک آفیشل اسکورر اختر تھے۔ 

ای پیپر دی نیشن