انسانی وسائل اور جدید عالمی میکانزم کو فرو غ دینے کیلئے ترقیاتی پروگرام تشکیل

لاہور ( کامرس رپورٹر)پاک چین جوائینٹ چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری نے انسانی وسائل اور انکے انتخاب سے متعلق جدید عالمی میکانزم کو فرو غ دینے کیلئے ایک پاکستانی نژاد برطانوی کمپنی کے اشتراک سے ایک ترقیاتی پروگرام تشکیل دیاہے جس کے تحت گزشتہ روز پاک چین چیمبر کے کانفرنس روم میں ایک آگاہی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں اینٹل کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر شہریار احمد نے کلیدی مقرر کے طور پر خطاب کیا۔ اس نشست کی صدارت پاک چین چیمبر کے صدر زرک خان نے کی جبکہ سینئر نائب صدر معظم گھرکی اور سیکرٹری جنرل صلاح الدین سمیت رکن کمپنیوںاور مجلس عاملہ کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ چیمبر کے صدر زرک خان نے کہا کہ پاکستان میں بگڑتی ہوئی معاشی صورتحا ل کی وجہ سے روزگار کے مواقع کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے جس کیلئے کاروباری ماحول کو سازگار بنانے کے ساتھ ساتھ انسانی وسائل کی جدید سائینس سے آگاہی بھی ضروری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...