منصوبے تشکیل دیتے ہوئے ملکی ضروریات اور عالمی معیارکو ضرور مد نظر رکھا جائے :سیکرٹری لائیوسٹاک

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سیکرٹری لائیوسٹاک ندیم ارشاد کیانی نے کہا ہے کہ سالانہ ترقیاتی منصوبہ جات تشکیل دیتے ہوئے ملکی ضروریات اور عالمی معیارکو ضرور مد نظر رکھا جائے ۔انہوں نے یہ بات مالی سال 2020-21کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔اجلاس کا مقصد مالی سال 2020-21کے لیے بنائے گئے منصوبہ جات کے 60کنسپٹ پیپرزپہ مشاورت کرنا تھا۔اس میٹنگ کا اہتمام محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ نے یو ایس ایڈپنجاب اینایبلنگ انوائرمنٹ پراجیکٹ کے تعاون سے کیا تھا۔اجلاس میں شریک ڈائریکٹر جنرلز اور ڈائریکٹرز نے اپنے اپنے پراجیکٹس کے کنسپٹ پیپرز پیش کئے جن کی اقتصادی اور پیشہ ورانہ افادیت پر غور کیا گیا۔اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری لائیوسٹاک نے کہا کہ ایسے منصوبہ جات مرتب کئے جائیں جولائیو سٹاک سیکٹر کی معاشی واقتصادی ترقی کا باعث بنیں۔

ای پیپر دی نیشن