الحمرا فنون لطیفہ کے شعبوں میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کررہا ہے:منیزہ ہاشمی

Jan 17, 2020

لاہور (کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں نئے سال کی پہلی سہ ماہی میں ہونے والے پروگراموں کوحتمی تشکیل دینے کے لئے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ چیئرپرسن الحمرا منیزہ ہاشمی نے ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں الحمرا آرٹ میوزیم میں آویزاں شاہکار فن پاروں پر مشتمل کیٹلاگ کے اجزا کا فیصلہ کیا گیا۔موسم بہار کے حوالے سے رنگا رنگ ادبی و ثقافتی تقریبات کے انعقاد پر بھی گفتگو ہوئی۔فرینڈآف الحمرا کی فہرست میں توسیع کا بھی فیصلہ کیا گیا اس اقدام سے عوام کی الحمرا کے پروگراموں میں زیادہ سے زیادہ شمولیت ممکن ہوگی۔الحمرا میں خواتین ڈے کے موقع پر ویمن فیسٹیول کا انعقاد ہوگا۔چیئرپرسن بورڈ آف گورنرزمنیزہ ہاشمی نے کہا کہ فنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں نوجوان آرٹسٹوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے،قوموں اور تہذیبوں کی تعمیر و تشکیل میں الحمرا جیسے ادارے اہم کردار ادا کرتے ہیں،ادب و مصوری ، موسیقی ، دوسرے ثقافتی فنون کی ترقی و ترویج کے لئے منظم اور مربوط کاوشیں کی جارہی ہیں۔
جن کا مقصد معاشرہ کو خوبصورت بنانا ہے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے اجلاس میں کہا کہ الحمرا میںہونے کمرشل ڈراموں کا آغاز اور اختتام کو یقینی بنایا جائے،ڈرامہ کی مانیڑنگ بہتر بنانے کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں