لاہور(خصوصی نامہ نگار)ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے عصری ضروریات کے مطابق تعلیم و تربیت فراہم کررہے ہیں، منہاج یونیورسٹی میں ہونے والی کانفرنسز نے مذاہب کے درمیان علمی، تحقیقی رابطوں کو فعال بنانے کے لیے ہمیشہ پل کا کردار ادا کیا ہے، منہاج یونیورسٹی کے پروگرامز اور انٹرنیشنل کانفرنسز کا بنیادی مقصد بین المذاہب رواداری کافروغ ،غلط فہمیوں کا تدارک، احترام انسانیت اور برداشت کے کلچر کو فروغ دینا ہے،۔
منہاج یونیورسٹی میں بین المذاہب رواداری، سائنس و مذہب اور اسلامی بینکنگ و دیگر اہم موضوعات پر تواتر کے ساتھ بین الاقوامی کانفرنسز کا انعقاد خوش آئند ہے جس پر یونیورسٹی کے جملہ منتظمین مبارکباد کے مستحق ہیں۔
ادارہ منہاج القرآن طلبہ کو عصری تعلیم بھی فراہم کررہا ہے:خرم نوازگنڈاپور
Jan 17, 2020