مری(نامہ نگار خصوصی) نائب تحصیلدار مری کو گرفتارکرنے کاحکم دینے پرانجمن پٹواریاں تحصیل مری کے ایک احتجاجی جلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ روزانہ دوگھنٹے علامتی ہڑتال کی جائیگی اور اگرداد رسی نہ کی گئی تو قلم چھوڑ ہڑتال کی جائیگی جس کادائرہ پھرضلع ،ڈویثرن اور صوبہ تک پھیلایاجائیگا۔یہ اجلاس جو تنویراختر پٹواری صدر انجمن پٹواریاں مری کی صدارت میں ہوا کہا گیا کہ محکمہ مال کیخلاف آئے روز نازیبا زبان کے استعمال اور ایک سول جج راولپنڈی کے ناروا سلوک کے دوران نائب تحصیلدار مری جو راولپنڈی کی عدالت میں ایک کیس کے سلسلے میں پیش ہوئے تو ان کی جانب سے عدالت کو بتادیاگیا تھا کہ موضع گہل تحصیل مری کمپیوٹرائزڈ ہوچکا ہے۔ ڈگری ہذا کاعمل درآمد اراضی ریکارڈ سنٹر مری کریگا۔ جس پر اے ڈی ایل آر کو بھی یکم جنوری کو نوٹس جاری کیاتھا اس سلسلہ میں نائب تحصیلدار بھی ہمراہ اے ڈی ایل آر مری عدالت میں پیش ہوئے تو بغیر کوئی بات سنے عدالت نے حکم دیا کہ نائب تحصیلدار اور اے ڈی ایل آر کو گرفتار کرلو۔نائب تحصیلدار مری نے باربار کہا کہ مجھے کس جرم میں گرفتار کررہے ہیں ۔انجمن پٹواریاں مری نے اس نارواسلوک کی پرزور مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ انکو تبدیل کیاجائے اور مجاز عدالت کاروائی کرے ، انجمن پٹواریاں مری نے اپنے افسران محکمہ مال سے پرزورمطالبہ بھی کیاکہ قانونی چارہ جوئی کیلئے مجاز عدالت کو آگاہ کریں، اختتام پر ملکی سلامتی اور انجمن پٹواریاں کے متحدہونے کی دعا بھی کی گئی ۔