کلر سیداں (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق سٹی نائب ناظم چوہدری زین العابدین عباس نے پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں جوتا لانے پر اپنا شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر کواس طرح کی حرکتوں کی بجائے اپنی توجہ عوامی مسائل کے حل پر صرف کرنی چاہے۔انہوں نے کہا کہ یہی وہ بوٹ ہے جو سیاچن سمیت ورکنگ باؤنڈری اور ایل او سی پر استعمال ہوتا ہے ا سے ٹاک شو میں دیکھا کر اس کی توہین نہ کی جائے۔ان کے اس غیر ذمہ درانہ طرز عمل پر جگ ہنسائی ہوئی ہے وہ فوری طور پر قوم سے معافی مانگتے ہوئے وزارت سے مستعفی ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ کسی کو حق حاصل نہیں کو وہ بوٹ کو سیاسی اکھاڑے میں لے آئے ہمیں سیاسی اکھاڑے میں قومی اداروں اور مسلح افواج کونہیں گھسیٹناچاہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سمیت وفاقی و صوبائی وزراء کو چاہئے کہ وہ عوام مسائل پر توجہ دیں۔ملک میں لاقانونیت اور مہنگائی کے خاتمے پر اپنا کردار ادا کریں عوام نے انہیں اس وجہ سے ووٹ نہیں دیا کہ وہ عوامی مسائل کے حل کی بجائے اداروں کی تضحیک کریں۔
’’بوٹ‘‘کوسیاسی اکھاڑے میں لانے کا کسی کو حق حاصل نہیں،زین العابدین
Jan 17, 2020