بڑھتے ہوئے ٹریفک کے حادثات

مکرمی! جناب ہمارے ملک میں بڑھتے حادثات کی اصل وجہ ناقص ٹریفک کا نظام ہے۔ اس نااہلی کی وجہ سے ہی ہزاروں لوگ اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ حالیہ واقعہ نے ثہ ثابت کر دیا ہے کہ ہمارا ٹریفک کا نظام کس موڑ پر کھڑا ہے۔ روزبروز قیمتی جانوں کا ضیاع بڑھتا جا رہا ہے جس کی وجہ نہ صرف ٹریفک کی بڑھتی خراب حالت ہے بلکہ شہریوں کا قانون کی خلاف ورزی کرنا بھی ہے لہٰذا ٹریفک وارڈن کو چاہئے کہ ہیلمٹ کی خلاف ورزی کے قانون کو یقینی بنائے اور اسی کی خلاف ورزی یہ جرمانہ عائد کیا جائے۔ والدین اپنے کم عمر بچوں کو گاڑیوں اورموٹر سائیکل کے استعمال سے روکے۔ حکومت ایسا نظام بنائے جس سے ٹریفک کے حادثات کی روک تھام ہو سکے اور ٹریفک کا رش کم ہو جائے۔ (مقدس افضال لاہور)

ای پیپر دی نیشن