لوڈشیڈنگ اور ہم

مکرمی! لوڈشیڈنگ تو شاید پاکستانیوں کی قسمت میں لکھا ہوا ہے۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ گیس کی لوڈشیڈنگ، پانی کی لوڈشیڈنگ اور کاروبار کیلئے ورکنگ ٹائم کی لوڈشیڈنگ، بچپن سے اب تک بزرگوں سے سنا ہے کہ صحب سویرے اُٹھنا بڑی برکت کا باعث ہوتا ہے۔ کاروباری حلقے Early to Bed & Early to rise makes healthy Wealthy & wise. میں ہمارے ملک میں 11 دن بجے سے 1 بجے تک سو کراٹھنے کا ٹائم ہے۔ اسی وقت دکانیں کھلتی ہیں۔ رات 12 بجے سے 1 بجے تک دکانیں کھلی رہتی ہیں اور خواتین عموماً رات کوہی خریداری کرتی ہیں۔ بزرگوں سے ہی سُنا ہے کہ جنگلی جانور اور درندے بھی رات کوہی باہر آتے ہیں۔ چور، ڈاکو، قاتل بھی اپنا کام زیادہ تر رات کو اپنا کام کرتے ہیں ۔ یہ سب کیا ہے؟ کیا حکومت کے ساتھ میوچل Understanding سے کاروبار کا وقت 8 بجے سے شام 7 بجے تک طے نہیں کیا جا سکتا کہ مندرجہ بالا لوڈشیڈنگ اور دیگرمسائل کم کئے جا سکیں۔ خدا نے اس قوم کی حالت نہیں بدلی۔ نہ ہو جس کو خود خیال اپنی حالت بدلنے کا۔ (عبدالواسع ایگریکس ٹائون لاہور)

ای پیپر دی نیشن