انگلینڈ اور ویلزکی کراون کورٹس میں میڈیا کو کوریج کی اجازت

Jan 17, 2020 | 12:40

ویب ڈیسک

انگلینڈ اور ویلزمیں کراون کورٹس میں کوریج کی اجازت دینے سے متعلق قانون پارلیمنٹ میں پیش کردیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق پارلیمان سے قانون منظور ہونے کی صورت میں اہم مقدمات کے فیصلے ٹیلی وڑن اور آن لائن ناظرین براہِ راست دیکھ اور سن سکیں گے۔عدلیہ، براڈکاسٹرز اور حکومت نے اس نئے اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔تاہم قانون کے تحت صرف ججز کے سزا سناتے ہوئے ریمارکس کی کوریج کی جاسکے گی، مکمل ٹرائل کو نشر نہیں کیا جائیگا۔

مزیدخبریں