پاکستان،امریکہ اور ایران کشیدگی کے پُرامن حل کیلئے کردارادا کرنے کو تیارہے:شاہ محمودقریشی

Jan 17, 2020 | 13:34

ویب ڈیسک

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ پاکستان امریکہ اورایران کے درمیان کشیدگی کے پُرامن حل کی تلاش کے لئے کردارادا کرنے کو تیارہے۔

انہوں نے واشنگٹن میں امریکہ کےنائب وزیر دفاع جان رُوڈ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو اپنے ہمسایہ ملک میں عدم استحکام کے امکانات کے باعث گہری تشویش ہے۔وزیر خارجہ نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے اورمذاکرات کی ضرورت پرزوردیا۔

پاکستان امریکہ دفاعی تعاون کے مختلف پہلووں پر تبادلہ  خیال کرتے ہوئےوزیر خارجہ نے کہاکہ دفاعی اور سلامتی کے شعبے میں تعاون ہمارے دوطرفہ تعاون کے اہم پہلووں میں سے ایک ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کےلئےبین الاقوامی فوجی تعلیم و تربیت کےپروگرام کی بحالی کا فیصلہ انتہائی اہمیت کا حامل اور دوطرفہ فوجی تعاون کی مکمل بحالی کی جانب پہلا مثبت قدم ہے۔
 

مزیدخبریں