چلی کے موٹر شائیکل رائیڈر پابلو کائنٹانیلا نے ڈاکار ریلی میں بائیکس رائیڈرز مقابلوں کا گیارہواں مرحلہ جیت لیا۔ سعودی عرب میں جاری ڈاکار ریلی 2020 ءکے بائیکس رائیڈرز مقابلوں میں چلی کے بائیک رائیڈر پابلو کوئنٹانیلا نے گیارہویں مرحلے میں تمام حریفوں کی پچھے چھوڑتے ہوئے مطلوبہ فاصلہ 4 گھنٹے 9 منٹ اور 22 سیکنڈ میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ آسٹرین بائیک رائیڈر متھیاس واکنر نے مقررہ فاصلہ 4گھنٹے 9 منٹ اور 31 سیکنڈ میں طے کیا اور وہ 9 سیکنڈ کے فرق سے دوسری پوزیشن پر رہے جبکہ آرجنٹائن کے لوسیانو بیناویڈس نے مقرر فاصلہ 4گھنٹے 12منٹ اور10سیکنڈ میں طے کرکے 2منٹ اور 48سیکنڈ کے وقفے سے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سعودی عرب میں یہ ڈاکار ریلی کا فیسٹول 5 جنوری 2020ءسے شروع ہوا تھا اور17 جنوری 2020ءکو اختتام پذیر ہوا۔