روسی پارلیمنٹ نے میخائل مشسٹن کی وزیر اعظم کے عہدے کیلئے منظوری دیدی

Jan 17, 2020 | 15:25

ویب ڈیسک

روسی اسٹیٹ ڈوما یا پارلیمنٹ کے ایوان زیریں نے جمعرات کو میخائل مشسٹن کی وزیراعظم کے عہدے کیلئے منظوری دیدی،مجموعی طور پر 383 قانون سازوں نے مشسٹن کی اس عہدے کیلئے امیدوار کے طور پر حق میں ووٹ دیا جبکہ 41 نے ووٹ سے پرہیز کیا،ڈوما سے خطاب کرتے ہوئے مشسٹن نے کہا کہ صدر ولادیمیر پوتن نے حکومت کو ہدایت کی تھی کہ وہ ملکی ترقی میں سب سے آگے رہیں، معاشی نمو کو یقینی بنائیں اور نئی ملازمتیں پیدا کریں جو ایک موثر سماجی پالیسی کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کی بلند شرح کے بغیر ملک کی معاشرتی ترقی رک جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی حکومت کو ضرورت سے زیادہ انتظامی رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں