تفصیلات کے مطابق ٹریننگ کا آغازدوپہر ڈھائی بجے سے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگیا ہے ۔ پاکستان ٹیم دو پریکٹس میچ کھیلے گی ، جو 18 اور 19 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم میں سہ پہر 1 بجے شروع ہوں گے ، جبکہ ٹیم 20 جنوری کو آرام کرے گی ۔ 21جنوری کو ٹیم قذافی اسٹیڈیم میں ایک اورپریکٹس میچ سہ پہر 1 بجے کھیلے گی۔ ٹیم 22 جنوری (بدھ) کودوپہر دوبجے پریکٹس میچ کھیلے گی ۔ ٹی 20 ٹرافی کی نقاب کشائی کی تقریب 23 جنوری (جمعرات) کو قذافی اسٹیڈیم کے پریس کانفرنس ہال میں دونوں کپتانوں کی پریس کانفرنس سے قبل ہوگی۔ قومی ٹیم میں واپسی کرنے والے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ٹریننگ کے آغاز سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے کہ پی سی بی کے اعتماد پر پورااتر سکوں ، وقت آنے پراچھے انداز میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کروں گا۔ محمد حفیظ نے قومی ٹیم میں سیلیکشن پر چیف سلیکٹر کا شکریہ اداکیا ۔
پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز: قومی ٹیم نے آج سےٹریننگ کاآغاز کردیا
Jan 17, 2020 | 19:43