چیف ایگزیکٹو لیسکو کی ہدایت پر بجلی چوروں کیخلاف کارروائی، ایک گرفتار، مقدمہ 

لاہور(نیوز رپورٹر)  چیف ایگزیکٹو لیسکو چودھری محمد امین کی ہدایت پر سپرنٹنڈنٹ انجینئر چودھری رشید کی سربراہی میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بجلی چور گروہ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک شخص کو گرفتار لیا۔ چودھری محمد رشید نے بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران ڈائریکٹ بجلی چوری کرتے صارف محمود اورشہباز نامی کو پکڑ لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزما ن صارف محمود اور شہباز نامی شخص لوڈر گاڑی میں غیر قانونی طور پر ٹرانسفارمر میں ایک ٹن فرنس چلا رہا تھا۔ ملزموں نے موقع پر آتشی اسلحہ نکال کر گولی مارنے کی دھمکی دی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...