تہران(اے پی پی)ایران میں 5.4 ریکٹر سکیل کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز ایران کے شہر بندرلینج سے 49 کلومیٹر شمال مشرق تھا، زلزلہ کی گہرائی 11.76 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ واضح رہے زلزلہ کے بعد ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ایران میں 5.4 شدت کا زلزلہ، کوئی نقصان نہیں ہوا
Jan 17, 2021