ملتان‘ بورے والا‘ شجاع آباد ( کرائم رپورٹر‘ نمائندوں سے ) ملتان، شجاع آباد اور بورے والا میں ڈاکو اور چور سرگرم، شہری لٹتے رہے،پولیس کا مقد مات پر اکتفا ۔ملتان سے کرائم رپورٹر کے مطابق شاہ رکن عالم پولیس کو عدیل احمد نے بتایا کہ نجی ایئر لائن کی پرواز سے ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچا تو قریبی رشتے دار کے ہمراہ گاڑی میں سوار ہوکر گھر جارہے تھے کہ انڈر پاس کے قریب پولیس وردی میں ملبوس15 افراد نے ہمیں روک لیا اور دوران تلاشی میری جیب سے بٹوا لیکر چلے گئے جس میں10ہزار روپے اور ریال موجود تھے ،پولیس نے شہری کی درخواست پر نامعلوم وردی میں ملبوس اشخاص کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔ تھانہ قطب پور کے علاقے پرانا شجاعباد روڑ وسیم الرحمان سے چھے مسلح ڈاکو نے روک کر4ہزارروپے اور دو موبائل چھین کر فرار ہوگئے ،تھانہ ممتازآباد کے علاقے ہیڈ ڈمری کے رہائشی محمد ارشد سے تین نامعلوم ڈاکو نے اسلحہ کی نوک پر 40ہزار روپے لے گئے ، اللہ وسایا چوک کے رہائشی محمد اسامہ سے چار ملزمان نے15ہزار روپے چھینلئے ،تھانہ قادر پور راں کے علاقے چار مسلح ڈاکو نے ناکہ لگاکر مجاہد ، اعجاز کوروک کر گن پوائنٹ پر موٹرسائیکلوں سے محروم کردیا، تھانہ کینٹ کے علاقے بستی خداداد کے رہائشی راشد اقبال کے گھر سے گھریلوں سامان مالیت1لاکھ80ہزار،چہلیک کے علاقے کچہری کے باہر سے احمد فراز ، تھانہ شاہ شمس کے علاقے محمد حسن ، تھانہ گلگشت کے علاقے ساجد احمد ،شاداب کالونی واصف علی کی موٹرسائیکلیں ، گلگشت کالونی حیدر علی کی کار، حمزہ کے آفس سے لیپ ٹاپ ، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے محمد وسیم کی دوکان سے بیٹریاں مالیت2لاکھ،پیرے والہ پل مجاہد کے گودام سے بیٹریاں مالیت1لاکھ5ہزار، لاری اڈا ناصر محمود ودیگر افراد کے چھے موبائلز ، تھانہ حرم گیٹ کے علاقے محمد اعظم خان کے گھر سے موبائل مالیت15ہزارجبکہ تھانہ مخدوم رشید کے علاقے نور محمد کے بھانہ سے مویشی مالیت3لاکھ10ہزار چوری ہوگئے۔ شجاع آباد سے خبر نگار ،نمائندہ نوائے وقت کے مطابقسکندرآباد ایجنسی سٹاپ کے قریب نامعلوم ڈاکو مظہر عباس سے اسلحہ کے زور پر ہزاروں روپے، قیمتی موبائل فون موٹرسائیکل کے کاغذات چھین کے فرار ہوگئے مظہر حسین نے تھانہ سٹی پولیس کو کال کی جس پر پولیس نے کارروائی شروع کردی تحصیل شجاع آباد میں آئے روز ہونیوالی ڈکیتیوں سے شہری غیر محفوظ ہوکر رہ گئے ہیں شہریوں نے اعلیٰ احکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔ بورے والاسیتحصیل رپورٹر کے مطابق نا معلوم مسلح ڈاکوئوں نے تھانہ صدر کی حدود میں دو وارداتیں کر تے ہوئے ریحان شاہ سے موٹر سائیکل چھین لی اور شرافت فرید سے 14ہزار روپے نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین لیا جبکہ تھانہ شیخ فاضل کی حدود میں محمد صدیق سکنہ 112ای بی سے بارہ ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور تھانہ فتح شاہ کی حدود میں محمد حنیف سکنہ 491ای بی سے 60ہزار روپے نقدی اور دو عدد قیمتی موبائل فون چھین لیے گئے چاروں وارداتوں میں پو لیس حسب روایت صرف مصروف تفتیش ہے۔
چور،ڈاکو سر گرم،شہری لٹتے رہے،پولیس کا مقدمات پر اکتفا
Jan 17, 2021