ملتان میں بغیر ادویات توانائی لہروں سے علاج گاہ قائم ہوگئی 

ملتان (سپیشل رپورٹر) ملتان میں بغیر ادویات توانائی لہروں سے علاج گاہ قائم ہوگئی وفاقی وزیر برائے سیاسی امور ملک محمد عامر ڈوگر نے سورج میانی روڈ نزد چونگی نمبر1بسم اللہ کالونی میں میڈیکل فریکونسی سنٹرملتان برانچ کا  افتتاح کر دیا اس موقع پر سنٹر انچارج ڈاکٹر محمد علی خالد،جاوید اقبال نیازی،عتیق راجہ، شاہد محمود انصاری،اصغر روکھڑی ان کے ہمراہ تھے ڈاکٹر محمد علی خالد نے ملک عامر ڈوگر کو سنٹر کا دورہ کرایا اور مختلف شعبہ جات سے متعلق بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ سنٹر میں کسی بھی متاثرہ شخص کا بغیر آپریشن اور ادویات کے علاج کا طریقہ روس، سنگاپور، ملائشیاء اور دیگر ممالک میں کامیابی سے جاری ہے اب یہ سہولت پاکستان میں بھی مہیا ہو چکی ہے۔ پاکستان کے مختلف شہروں میں سنٹر قائم کئے جا چکے ہیں ملتان میں 14واں سنٹر قائم کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن