فیصل آباد: گیس لیکیج  سے آتشزدگی، بچوں سمیت 9 افراد جھلس گئے 

فیصل آباد (آن لائن )گیس لیکج کے باعث آتشزدگی سے بچوں سمیت 9 افراد بری طرح جھلس گئے، متاثرہ افراد کو طبی امداد کے لیے الائیڈ ہسپتال برن سنٹر منتقل کر دیا گیا جبکہ جھنگ روڈ سدھار بائی پاس کے قریب سپیئرپارٹس کی دکان میں آگ لگنے سے بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔  محلہ الطاف گنج گلی نمبر8 کے رہائشی صادق کے گھر میں اہل خانہ گیس ہیٹر لگا کر سوئے ہوئے تھے کہ گیس لیکج کے باعث کمرہ میں آگ بھڑک اٹھی جس کی لپیٹ میں آ کر 44 سال صدیق ولد شمیر، اس کے بیٹے 15 سالہ فیضان، 10 سالہ فرحان، 8 سالہ علی عمران ولد ذوالفقار، 34 سالہ ظفر اقبال ولد لال محمد، 80 سالہ مونداں بی بی زوجہ غلام محمد، 14 سالہ سدرہ دختر ذوالفقار علی، 40 سالہ عزیز فاطمہ زوجہ صدیق اور سرداراں بی بی زوجہ لال محمد بری طرح جھلس گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...