بیجنگ (نیٹ نیوز) نئے کرونا وائرس کی وباء سب سے پہلے چین میں نمودار ہوئی تھی۔ مگر اس نے بہت تیزی سے اس پر قابو پا لیا تھا۔ مگر حالیہ دنوں میں چین میں کرونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے کیسز کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے اس نے حیران کن طور پر چند دنوں میں ڈیڑھ ہزار بستروں کا ہسپتال تعمیر کر کے پوری دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ 16 جنوری کو صوبہ ہیبی کے شہر نانگونگ میں اس ہسپتال کی تعمیر کو 5 دن میں مکمل کیا گیا۔ یہ ہسپتال اس شہر میں ساڑھے 6 ہزار بستروں پر مشتمل 6 ہسپتالوں میں سے ایک ہے۔ جس کا مقصد کووڈ کے نئے مریضوں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔