جھنگ: پولیس کی زیر حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی 

جھنگ (نامہ نگار) نامعلوم مسلح ملزمان کی پولیس حراست سے اپنے ساتھی ملزم کو چھڑوانے کیلئے فائرنگ، زیر حراست ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔ جھنگ پولیس ترجمان کے مطابق گذشتہ شب پولیس تھانہ سیٹلائٹ ٹاون بضمن تفتیش ملزم محمد یوسف عرف محمد یونس عرف کانٹا ولد عبدالغفور عرف نور محمد قوم اوڈ سکنہ چک نمبر 430 ج ب تحصیل گوجرہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ گرفتار شدہ بر ریمانڈ جسمانی کو سرکاری گاڑی برآمدگی مال مسروقہ لے کر جا رہے تھے , جب گوجرہ روڈچوتھا میل پہنچے تو دو نامعلوم مسلح ملزمان موٹر سائیکل پر سوار سامنے آگئے اور اپنے ساتھی ملزم محمد یوسف کو چھڑوانے کی خاطر پولیس پارٹی پرمبینہ طور پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی ، ملزمان کی فائرنگ سے ایک فائر زیر حراست ملزم محمد یوسف کے دائیں ٹخنے میں لگنے سے وہ زخمی ہوگیا ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...