خیرپور)نیٹ نیوز) خیرپور کے نواحی علاقے میں پولیو ٹیم اور اہل علاقہ میں تلخ کلامی ہوگئی، مبینہ ہاتھا پائی اور دھکوں سے دو ہیلتھ ورکرز اور تین سوشل ورکرز زخمی ہوگئے۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد حسن کے مطابق الطاف کالونی میں پولیو ٹیم تین روزہ مہم میں رہ جانے والے بچوں کو قطرے پلانے گئی تھی جس پر اہل علاقہ نے خواتین کے ساتھ مل کر ٹیم پرحملہ کردیا۔
خیرپور: پولیو ٹیم اور اہلِ علاقہ میں تلخ کلامی، خواتین ورکرز سمیت 5 زخمی
Jan 17, 2021