چینی کی بڑھتی قیمت کا ذمے دار گنے کا ٹھیکیدار و مڈل مین مافیاز ، سستی کا واحد حل مافیا کا خاتمہ ہے: شوگر ملز ایسوسی ایشن

لاہور( نوائے وقت رپورٹ ) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی بڑھتی قیمت کی ذمے داری گنے کے ٹھیکیدار اور مڈل مین پر ڈال دی۔ ایک بیان میں شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا کرشنگ سیزن ملز کے مطالبے پر قبل از وقت شروع نہیں کیا گیا۔ ایسوسی ایشن کے ذمے داران نے مزید کہا کین کمشنر پنجاب کی خود ساختہ رپورٹوں پر حکومت نے کرشنگ کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ایسوسی ایشن کے مطابق چینی کی قیمت کم کرنے کا واحد حل مڈل مین مافیا کا خاتمہ ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...