کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ کے سریاب روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے مسافر بس کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس کے مطابق سریاب روڈ پر عوامی پمپ کے قریب مغرب سے کچھ وقت پہلے زورداردھماکہ اس وقت ہواجب ایک لوکل بس سڑک کنارے پڑے کچرے کے قریب آکر رکی، دھماکے سے بس کا کنڈیکر سلیم جو دروازے میں کھڑا وہ اور ایک مسافر محمد اکبر زخمی ہوئے۔ جن کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں انکی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔ دھماکے سے بس کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں۔ ابتدائی تفیش کے مطابق دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے پڑے کچرے میں رکھا گیا تھا۔
کوئٹہ :سریاب روڈ دھماکہ، بس کے شیشے ٹوٹ گئے، کنڈکٹر، مسافر زخمی
Jan 17, 2021